سونے کے خریداروں کیلیے خوشخبری

سونے کے خریداروں کیلیے خوشخبری

فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کم ہوگئی
سونے کے خریداروں کیلیے خوشخبری

ویب ڈیسک

|

4 Jan 2025

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ رک آیا اور آج نرخ میں کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت کم ہوئی ہے۔

 آج ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی آئی ہے۔ جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں ایک ہزار 29 روپے کی کمی ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!