سونے کی قیمت 8600 روپے کم ہوگئی
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 86 ڈالرز کم ہو کر 4972 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔
Webdesk
|
13 Feb 2026
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت 8600 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7373 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 86 ڈالرز کم ہو کر 4972 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔
Comments
0 comment