سونے کی قیمت آج ہزاروں روپے کم ہوگئی

سونے کی قیمت آج ہزاروں روپے کم ہوگئی

پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 150 روپے کمی کے ساتھ 8 ہزار 14 روپے ہو گئی۔
سونے کی قیمت آج ہزاروں روپے کم ہوگئی

Webdesk

|

17 Feb 2026

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹوں اور پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 9 ہزار روپے سستا ہو کر پانچ لاکھ 14 ہزار 762 روپے جبکہ 10 گرام سونا 7716 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 41 ہزار 325 روپے کا ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 90 ڈالر کمی کے ساتھ 4 ہزار 920 ڈالر کا ہوگیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 150 روپے کمی کے ساتھ 8 ہزار 14 روپے ہو گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!