سونے کی قیمت آج کیا ہوگئی؟

سونے کی قیمت آج کیا ہوگئی؟

عالمی اور مقامی صرافہ بازار میں قیمت مستحکم رہی
سونے کی قیمت آج کیا ہوگئی؟

ویب ڈیسک

|

10 Jun 2024

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بغیر کسی ردو دبدل کے برقرار ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2292ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ کی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 239400روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 205247 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2750روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!