سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود ریکارڈ سطح پر موجود
فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے
ویب ڈیسک
|
18 Sep 2024
پاکستان میں بدھ کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی تی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کمی سے 2569 ڈالر پر پہنچی تو پاکستان میں بھی قیمت کم ہوئی۔
پاکستان میں کوئی بڑی نہیں بلکہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی اور بدھ کے روز فی تولہ سونا 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 67 ہزار 700 کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی سے 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔
Comments
0 comment