سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا بڑا اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی

ویب ڈیسک
|
23 Jul 2025
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک روز وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی نظر آئے اور بدھ کے روز قیمت میں اضافہ ہوا۔
مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 3700 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو 3171روپے کے اضافے سے 10گرام سونا 3لاکھ12ہزار842روپے پر جا پہنچا۔
اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے دام 46 روپے کی تیزی سے4081روپے ہوگئے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں قیمت 37 ڈالر اضافے کے بعد 3ہزار 424 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
Comments
0 comment