سونے کی قیمت میں دوسرے دن بھی اضافہ

سونے کی قیمت میں دوسرے دن بھی اضافہ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ گئی
سونے کی قیمت میں دوسرے دن بھی اضافہ

ویب ڈیسک

|

6 Mar 2024

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 2148 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کی وجہ سے پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 25 ہزار 400 جبکہ فی دس گرام کی قیمت 1286 روپے اضافے سے 1 لاکھ 93 ہزار 244 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اُدھر فی تولہ چاندی کی قیمت 2600 جبکہ دس گرام کی قیمت 2229 روپے آٹھ پیسے پر مستحکم رہی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!