سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں بھی قیمت کم ہوئی ہے
ویب ڈیسک
|
22 Apr 2024
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت تیس ڈالر کم ہونے کے بعد 2381 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے باعث پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہوئیں۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 48 ہزار 700 پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی دس گرام کی قیمت 3021 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 3 ہزار 220 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کی کمی سے 2750روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72روپے کی کمی سے 2357.88روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
Comments
0 comment