سونے کی قیمت میں آج پھر سے اضافہ ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا
Webdesk
|
25 Apr 2024
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی مانگ بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت مین دو ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2322 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح دس گرام کی قیمت 429 روپے اضافے سے 7905 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور 2371.94 پر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔
Comments
0 comment