سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھا 30 ڈالر اضافے کے بعد 2712 ڈالر فی اونس ہے۔
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Webdesk

|

18 Oct 2024

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل غیر معمولی طور پر اضافہ ہو رہا ہے اور سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پہنچ چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 826 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھا 30 ڈالر اضافے کے بعد 2712 ڈالر فی اونس ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!