سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت چار ڈالرز بڑھ گئی
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

ویب ڈیسک

|

19 Dec 2023

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

منگل کے روز ٹریڈنگ کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت چار ڈالر اضافے کے بعد 2047 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 400روپے کے اضافے سے 217600 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت بھی 343روپے کے اضافے سے 186557روپے ہوگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2670روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2289.09روپے پر مستحکم رہی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!