سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 13 ڈالرز مزید بڑھ گئی
ویب ڈیسک
|
20 Dec 2023
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مسلسل تیسرے روز بھی پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 13 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2060 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 771روپے کے اضافے سے 171718روپے ہوگئی۔
Comments
0 comment