سونے کی قیمت میں پھر سے کمی

سونے کی قیمت میں پھر سے کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ دونوں مین قیمت کم ہوئی، پاکستان میں انڈر کاسٹنگ چار ہزار رکھی گئی ہے
سونے کی قیمت میں پھر سے کمی

ویب ڈیسک

|

17 May 2024

سونے کی عالمی اور مقامی قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کی کمی سے 2384 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600روپے کی کمی سے 245000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 514روپے کی کمی سے 210048 روپے کی سطح پر آگئی۔

عوام کی قوت خرید متاثر ہونے اور تجارتی سرگرمیوں میں کمی کیوجہ سے سونے کی مقامی قیمت 4000روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2730روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2340.53روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!