سونے کی قیمت میں ایک دم سے بڑا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں ریٹ بڑھے ہیں
ویب ڈیسک
|
15 May 2024
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 28 ڈالر اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 2345 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث بدھ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 487 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
Comments
0 comment