سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ

فی توکہ سونے کی قیمت 2700 روپے مزید بڑھ گئی
سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک

|

5 Mar 2024

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کے اضافے سے 2135ڈالر کی سطح پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے کے اضافے سے 223900روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2315روپے کے اضافے سے 191958روپے ہوگئی۔ 

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!