سونے کی قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی

پاکستان اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت نے نیا سنگ میل عبور کیا ہے
سونے کی قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک

|

19 Oct 2024

سونے کی قیمت عالمی اور مقامی سطح پر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9ڈالر اضافے سے 2721 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث پاکستان میں ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے سے نئی بلند ترین سطح 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 772روپے بڑھ کر 241598روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت پچاس روپے اضافے سے 3150 جبکہ فی دس گرام کی قیمت 42 روپے 87 پیسے اضافے سے 2 ہزار 762 روپے پر پہنچ گئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!