سونے کی قیمت یک دم ہزاروں روپے بڑھ گئی

سونے کی قیمت یک دم ہزاروں روپے بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 54 ڈالر بڑھی
سونے کی قیمت یک دم ہزاروں روپے بڑھ گئی

ویب ڈیسک

|

10 May 2024

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے ہیں۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں یکدم 54 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2366 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی جمعے کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 243800روپے پر پہنچ گئی۔

فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3944روپے کے اضافے سے 209019روپے کی سطح پر آگئی۔ 

اُدھر فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے 2650روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72روپے کے اضافے سے 2271.94روپے کی سطح پر آگئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!