سوئی سدرن کا شہر قائد میں گیس کی بندش کا اعلان
سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس فراہم کرنے والی گمبٹ جی پی ایف فور فیڈر لائن میں لیکیج کے باعث کراچی میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
Webdesk
|
12 Aug 2024
کراچی: سوئی سدرن انتظامیہ نے شہر قائد میں گیس کی عارضی بندش کا اعلان کردیا، ترجمان کے مطابق مرمتی کام کے باعث کراچی میں 20 گھنٹے کے لئے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس فراہم کرنے والی گمبٹ جی پی ایف فور فیڈر لائن میں لیکیج کے باعث کراچی میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
اس حوالے سے ترجمان سوئی سدرن کمپنی نے بتایا کہ پائپ لائن میں لیکج کی وجہ سے گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہوگئی ہے۔
ترجمان کے مطابق لیکج کی وجہ سے سسٹم میں38ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہے، پی پی ایل کی ٹیم نے گیس کی سپلائی بند کرکے پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔
پائپ لائن کی مرمت کا کام اگلے20گھنٹے میں مکمل ہونے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں کو گیس کے کم پریشر کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Comments
0 comment