واجبات کی عدم ادائیگی پر سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ
8 خط لکھے جاچکے مگر وعدے کے مطابق واجبات اور بل ادا نہیں ہوئے، فیصلہ کیا گیا ہے بجلی کے کنکشن منقطع کیے جائیں گے۔
Webdesk
|
14 Jun 2024
کراچی: کے الیکٹرک کے 1 ارب 70 کروڑ روپے واجبات نہ دینے پر سندھ کے 64 محکموں کی بجلی منقطع ہوگی، اس حوالے سے کے الیکٹرک کی جانب سے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری توانائی کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 8 خط لکھے جاچکے مگر وعدے کے مطابق واجبات اور بل ادا نہیں ہوئے، فیصلہ کیا گیا ہے بجلی کے کنکشن منقطع کیے جائیں گے۔
کے الیکٹرک نے خط میں لکھا ہے کہ 2019 میں حکومت سندھ نے تمام واجبات اور نئے بل ادا کرنے کا کہا تھا، محکمہ توانائی کو بجلی کے بل اور واجبات ادا کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبائی محکموں کے بجلی کنکشن منقطع کرنے کی کارروائی شروع کرچکے ہیں، فوری طور پر معاملہ حل کیا جائے، پرانے واجبات بشمول نئے ادا کیے جائیں۔کیالیکٹرک نے خط میں 64 صوبائی محکموں و اداروں کی فہرست شامل کی ہے۔
Comments
0 comment