وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی صارفین کو بڑا فائدہ دینے کا فیصلہ

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی صارفین کو بڑا فائدہ دینے کا فیصلہ

وزیراعظم جلد بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے اعلان کریں گے
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی صارفین کو بڑا فائدہ دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

15 Mar 2025

وزیرِ اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف ملے گا۔

اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو سابقہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کے مالی فوائد کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام تک منتقل کیا جائے گا۔  

وزیرِ اعظم کے مطابق، یہ اقدام بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی لانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش اور دیگر اقدامات کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کے لیے ایک پیکج تیار کیا جا رہا ہے۔

اس پیکج کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، اور اس کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔  

وزیرِ اعظم نے زور دے کر کہا کہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا عہد کیا تھا، اور یہ اقدام اسی عہد کی تکمیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ریلیف سے نہ صرف بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، بلکہ اس کا مثبت اثر مجموعی مہنگائی پر بھی پڑے گا، جس سے مہنگائی میں مزید کمی واقع ہوگی۔  

وزیرِ اعظم نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ جلد ہی اس ریلیف پیکج کی تفصیلات قوم کے سامنے پیش کریں گے، تاکہ عوام کو اس کے فوائد سے فوری طور پر مستفید ہونے کا موقع مل سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!