ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کروڑوں ڈالر کم ہوگئے

ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کروڑوں ڈالر کم ہوگئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کروڑوں ڈالر کم ہوگئے

ویب ڈیسک

|

22 Feb 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں چار کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ کی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ 16 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

حالیہ کمی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر گھٹ کر کر 8  ارب ایک کروڑ 28 لاکھ  ڈالر کی سطح  پر آگئے اور مجموعی ذخائر کی مالیت  5 کروڑ  ڈالر کمی کے ساتھ 13.09 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے  ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!