ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کیلیے ہوگا۔
ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

Webdesk

|

1 Sep 2024

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ستمبر کیلیے اضافہ کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اوگراکے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے اضافہ کر کے اس کی نئی قیمت 244 روپے مقرر ر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کیلیے ہوگا۔

ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر 82 روپے 84 پیسے مہنگا ہوگیا جس کی نئی قیمت 2 ہزار 879 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے اگست کیلیے بھی اس کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 27 پیسے اضافہ کیا تھا جبکہ گھریلو سلنڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا ہو کر 2796 روپے 56 پیسے کا ہوگیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!