یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور چاول مہنگا فروخت ہونے لگا
اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1980 روپے میں دستیاب ہے۔
Webdesk
|
12 May 2024
کراچی: یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، چاول اوپن مارکیٹ سے مہنگا فروخت ہونے لگا۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا اوپن مازرکیٹ سے 860 روپے مہنگا یعنی 2840 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
دستاویز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1980 روپے میں دستیاب ہے۔
اسی طرح چینی یوٹیلیٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ کی نسبت 11 روپے سے زائد مہنگی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 155 اور اوپن مارکیٹ میں 144 روپے میں دستیاب ہے۔
سیلا چاول یوٹیلٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ کے مقابلے 31 روپے مہنگے ہیں۔اوپن مارکیٹ میں چاول 314 روپے میں دستیاب ہیں جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 345 روپے میں فروخت کیے جارہے ہیں۔
Comments
0 comment