عید میلاد النبی ۖ پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایات جاری

عید میلاد النبی ۖ پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایات جاری

عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو محرم الحرام کی طرز پر فول پروف بنایا جائے گا۔
عید میلاد النبی ۖ پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایات جاری

Webdesk

|

19 Aug 2026

لاہور: عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر پنجاب میں محرم الحرام کی طرز پر فول پروف سکیورٹی انتظامات اور سخت پابندیوں کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے 12 ربیع الول عید میلاد النبی ۖ کے مبارک موقع پر صوبے بھر کے لیے انتہائی سخت اور جامع سکیورٹی و انتظامی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ن وٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو محرم الحرام کی طرز پر فول پروف بنایا جائے گا۔

حکومتی احکامات کے تحت صوبے بھر میں تمام جلوسوں اور محافل کی مکمل میپنگ کی جائے گی جبکہ حساس روٹس پر واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، سی سی ٹی وی کیمرے اور سنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔

کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی قیادت کرے گا اور آئی جی پنجاب تمام سکیورٹی صورتحال کی روزانہ رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کریں گے۔محکمہ داخلہ نے سخت پابندیاں اور انتظامی اقدامات نافذ کیے ہیں ، جس کے تحت لاڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال، وال چاکنگ، نفرت انگیز تقاریر، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی رہے گی۔

شہریوں کے لیے متبادل ٹریفک پلان، بجلی کی بلا تعطل فراہمی، اور ہسپتالوں سمیت ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے گا۔سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے قابلِ اعتراض یا نفرت انگیز مواد کی فوری رپورٹ کے لیے واٹس ایپ نمبرز (03073087777 اور 03073097777) جاری کر دیے گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!