بریانی سے بابر اعظم، ٹک ٹاک پر پاکستانی سارا سال کیا سرچ کرتے رہے؟

بریانی سے بابر اعظم، ٹک ٹاک پر پاکستانی سارا سال کیا سرچ کرتے رہے؟

رواں برس پاکستانی صارفین کی دلچسپی کن موضوعات، شخصیات اور رجحانات کے گرد گھومتی رہی۔
بریانی سے بابر اعظم، ٹک ٹاک پر پاکستانی سارا سال کیا سرچ کرتے رہے؟

Webdesk

|

29 Dec 2025

کراچی: ٹک ٹاک نے پاکستان میں 2025 کے دوران سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات جاری کر دیے ہیں، جو اس بات کی واضح تصویر پیش کرتے ہیں کہ رواں برس پاکستانی صارفین کی دلچسپی کن موضوعات، شخصیات اور رجحانات کے گرد گھومتی رہی۔

ٹک ٹاک کی اس سالانہ فہرست میں سیر و سیاحت کے مقامات، پسندیدہ کھانے، کرکٹ کے یادگار لمحات، ٹی وی شوز، موسیقی اور وائرل ساؤنڈز تک سب کچھ شامل ہے، جنہوں نے آن لائن کلچر کو نمایاں طور پر متاثر کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاک ساؤتھ ایشیا کے کنٹینٹ آپریشنز لیڈ، عمّیس نوید نے کہا کہ ٹک ٹاک سرچ اب پاکستان میں روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بن چکی ہے۔

ان کے مطابق صارفین صرف ویڈیوز دیکھنے تک محدود نہیں رہے بلکہ حقیقی وقت میں معلومات، تجاویز اور رہنمائی کے لیے بھی ٹک ٹاک کا سہارا لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہے کرکٹ کا تازہ ترین لمحہ ہو، ویک اینڈ ٹرپ کی منصوبہ بندی، کوئی نئی چیز سیکھنا ہو یا کسی پروڈکٹ کا ریویو دیکھنا، پاکستانی صارفین روزمرہ فیصلوں کے لیے تیزی سے ٹک ٹاک کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔

رواں سال کی سرچ فہرست اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹک ٹاک لوگوں کو ثقافت، کمیونٹی اور روزمرہ سوالات کے جوابات سے جوڑ رہا ہے۔

سب سے زیادہ سرچ کیے گئے مقامات میں اسلام آباد سرفہرست رہا، جبکہ ہنزہ کا تاریخی الطت قلعہ، دریائے چناب، لاہور اور کراچی بھی نمایاں رہے، جو ملک میں سیاحت کے بڑھتے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

خبروں اور اہم لمحات کے حوالے سے پاکستانی صارفین نے بابر اعظم کی سنچری، پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ اور پاکستان بمقابلہ بھارت کے مقابلوں کو سب سے زیادہ تلاش کیا۔ اس کے علاوہ نادیہ میری سونی ساوانی اور سیلاب سے متعلق موضوعات بھی ٹرینڈ کرتے رہے۔

ٹی وی شوز میں ترک ڈراموں کی مقبولیت برقرار رہی، جبکہ تماشا، میری بہوئیں، میں منٹو نہیں ہوں اور ہم ایوارڈز 2025 بھی سب سے زیادہ سرچ ہونے والے پروگرامز میں شامل رہے

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!