چین میں ڈیوٹی کے دوران سونے پر کتے کا سالانہ بونس کاٹ دیا گیا
ویب ڈیسک
|
28 Jan 2025
چین کے محکمہ پولیس میں کام کرنے والے سراغ رساں کتے کو دوران ڈیوٹی سونے پر بونس سے محروم کر دیا گیا۔
ساؤتھ چائنہ کی رپورٹ کے مطابق چینی پولیس کے ماتحت کام کرنے والے سراغ رسا کتے کو دوران ڈیوٹی سوتا ہوا پایا گیا جس پر افسران نے کتے کی خوب کلاس لی اور پھر اس کا سالانہ بونس کاٹنے کا فیصلہ کیا۔
پولیس کے مطابق کتے نے ڈیوٹی کے دوران اپنے کھانے والے پیالے میں پیشاب بھی کردیا تھا۔
کورگی نسل کا یہ کتا، فوزائی، شمالی چین کے صوبے شانڈونگ کے شہر ویفانگ میں پولیس کتے کی تربیت گاہ میں شامل ہوا تھا۔ چار ماہ کی عمر میں، جنوری 2024 میں فوزائی کو ایک ریزرو دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے والے آپریٹو کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔
کچھ مہینوں بعد، وہ چینی سوشل میڈیا پر ایک انٹرنیٹ سینسیشن بن گیا اور تب سے اس کے بہت سے مداح ہیں۔
فوزائی کی شہرت کی وجہ سے لوگ اس کی کارکردگی پر نظر رکھنے لگے ہیں، لیکن حال ہی میں اس کی ڈیوٹی کے دوران غفلت کی وجہ سے اس کے سالانہ بونس میں کٹوتی کی گئی ہے
اس واقعے نے سوشل میڈیا پر کافی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ لوگ فوزائی کی وکالت کر رہے ہیں، جبکہ دوسرے اسے ایک پیشہ ور پولیس کتے کے طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی توقع کرتے ہیں۔
فوزائی کی کہانی نے لوگوں کو پولیس کتوں کی تربیت اور ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں مزید جاننے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اگرچہ وہ اپنی معصومیت اور پیارے چہرے کی وجہ سے مشہور ہوا ہے، لیکن اس کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
Comments
0 comment