ڈاکو اسلحے کے زور پر 85 لاکھ روپے چھین کر فرار

ڈاکو اسلحے کے زور پر 85 لاکھ روپے چھین کر فرار

پیٹرول پمپ مالک میاں اعجاز اپنے بیٹے کے ہمراہ 85 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے جارہے تھے کہ اس دوران ڈکیتی ہوئی۔
ڈاکو اسلحے کے زور پر 85 لاکھ روپے چھین کر فرار

Webdesk

|

7 Jun 2024

لاہور : پنجاب کے دارالحکومت میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے ،جس میں مسلح افراد اسلحے کے زور پر 85 لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور باٹا پور کے علاقے بانسواں والا روڈ پر پیٹرول پمپ مالک میاں اعجاز اپنے بیٹے کے ہمراہ 85 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے جارہے تھے کہ اس دوران ڈکیتی ہوئی۔

مسلح افراد نے بانسواں والا روڈ پر باپ بیٹے کو روکا اور اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر 85 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ افراد نے بتایا کہ ڈاکوں نقاب پوش تھے اور ان کے ساتھ دیگر لوگ بھی بیک اپ پر تھے۔پولیس نے واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے اور قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!