6 hours ago
دنیا کی سب سے پتلی گاڑی آپ کو حیران کردے گی
Webdesk
|
10 Sep 2026
لندن: گاڑیاں تو آپ نے بہت زیادہ دیکھی ہوں گی مگر ایسی نہیں جو دیکھنے میں مذاق محسوس ہوتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق جی ہاں ایک مکینک نے دنیا کی سب سے پتلی گاڑی تیار کی ہے جسے 2027 کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔
نیلے رنگ کی اس گاڑی میں ڈرائیور اور ایک مسافر (پیچھے) بیٹھ سکتا ہے، وہ بھی اگر اس کے اندر ہمت ہو تو۔
محض 50 سینٹی میٹر چوڑی اس گاڑی کی چوڑائی ایک تکیے جتنی ہے اور اس کے فرنٹ پر بس ایک ہی ہیڈ لیمپ موجود ہے۔
اٹلی سے تعلق رکھنے والے اینڈریا مرازی نے اسے 2025 میں ایک فیسٹیول کے لیے تیار کیا تھا۔انہوں نے 1993 کی ایک گاڑی کے میٹریل کو استعمال کرکے اسے تیار کیا تھا۔دیکھنے میں یہ کسی گاڑی کی بجائے کشتی جیسی محسوس ہوتی ہے۔
اس کا وزن 264 کلوگرام ہے جبکہ لمبائی 145 سینٹی میٹر ہے جبکہ یہ الیکٹرک گاڑی ہے جو 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔مکمل چارج ہونے پر یہ گاڑی 25 کلومیٹر سفر کرسکتی ہے۔
اینڈریا مرزای نے ایک ویڈیو میں کہا کہ بیشتر افراد سوچتے ہیں کہ یہ گاڑی تیز ہوا میں الٹ جائے گی مگر ان کا خیال غلط ہے
Comments
0 comment