دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دیدیا
پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3، عباس آفریدی نے 2، محمد عامر اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Webdesk
|
12 May 2024
ڈبلن: آئرلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ڈبلن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3، عباس آفریدی نے 2، محمد عامر اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
آئرس ٹیم کی طرف سے لورکن ٹکر 51 ، ہیری ٹییکٹر 32، گیرتھ ڈیلانی 28 اور کرٹس چیمپر 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 7 بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش کے باعث میچ تقریبا 40منٹ دیر سے شروع کیا گیا۔
Comments
0 comment