فتنہ الہندوستان کے ساتھ فتنہ الخوارج کاگٹھ جوڑ بھی بھارت کیساتھ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Webdesk
|
23 May 2025
راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کا تعلق بلوچستان سے نہیں صرف بھارت سے ہے، درندے ہندوستان کی احکامات پردہشت گردی کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا فتنہ الہندوستان کاتعلق بلوچستان سے نہیں صرف بھارت سے ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد حیوانیت پر اتر آئے ہیں، انھوں نے بلوچستان میں نہتے مزدوروں کوشہیدکیا، بھارتی دہشت گردی کے ایسے کافی شواہدہمارے پاس ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ساتھ فتنہ الخوارج کاگٹھ جوڑ بھی بھارت کیساتھ ہے، دہشت گردوں کی پرائم موٹیویشن صرف پیسہ ہے، ناقدین کہتے ہیں باڑلگانے کا کیا فائدہ شواہد سب کے سامنے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ 9مئی کی رات2بجے 10مئی کوفتنہ الہندوستان نے بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں کیں، ہم نے اس رات 5دہشتگردمارے ہیں ، یہ وہ وقت ہے جب ہندوستان نے پاکستان اپنے ڈرون بھیجے تھے، ڈی جی فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کابھارت سے گٹھ جوڑ دنیاکونظرآرہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان نہیں بلوچستان کے بلوچ بھی پوچھ رہے ہیں، دہشت گردی کا بلوچیت سے کیا تعلق ہے، پاکستان کے مسلمان پوچھ رہے ہیں، اس کا اسلام، انسانیت سے کیا تعلق ہے، یہ کون سااسلام اورکون سی بلوچیت ہے ، درندے ہندوستان کے پیسوں،احکامات پربربریت کررہے ہیں، یہ کون سی آئیڈیالوجی ہے یہ حیوانیت ہے، فتنہ الہندوستان کاتعلق صرف ہندوستان سے ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ 25 اپریل کوجہلم میں ایک دہشتگرد پکڑا گیا، فرانزک پر شاکنگ فیکٹس سامنیآتے ہیں، سرونگ انڈین میجر سندیپ دہشت گردوں سے بات چیت کر رہا تھا وہ آڈیوسنیں، سرونگ انڈین میجربتارہاہیبلوچستان سیلیکرلاہورتک اورپوریپاکستان میں دہشتگردی کروارہا ہے۔
انھوں نے سوال کیا کہ معصوم پھول شہید ہوئے ان کی موت کاذمہ دارکون ہے؟ میجرسندیپ کتنی تفصیل سے بتا رہا ہے، کتنے پیسے دینے ہیں، کئی سال کی پلاننگ ہے، جن مساجد میں بھارت نیحملہ کیاوہاں کوئی ٹریننگ کیمپ نہیں تھے۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ جن مساجد میں بھارت نے حملہ کیا وہاں کوئی ٹریننگ کیمپ نہیں تھے، 6 اور7 مئی کو کیا شواہد تھے جس پر فیصلہ کیا گیا کہ مساجد دہشت گردوں کے اڈیہیں، 7 مئی کی صبح تمام میڈیا ان مساجد میں گیا تھا، آپ کو کہیں ٹریننگ کیمپ یا دہشت گرد کی نشانی ملی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کے دوران اپنی پراکسی فتنہ الہندوستان کو بھی ایکٹوکیا ہوا تھا، بھارت دہشت گردوں کو پیسہ دینے کے ساتھ اسلحہ بھی دیتا ہے، بلوچستان کے غریب تو اتنا جدید اور مہنگا اسلحہ نہیں خرید سکتے۔
Comments
0 comment