فواد خان کی نئی لک، سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم

فواد خان کی نئی لک، سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم

فواد خان ان دنوں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں
فواد خان کی نئی لک، سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم

Webdesk

|

31 Jul 2026

کراچی: معروف اداکار فواد خان کی نئی لک کی بعد سوشل میڈیا پرافواہوں کابازارگرم ہوگیا۔

 فواد خان ان دنوں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ اداکارہ عائزہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، فلم کے لیے انہوں نے اپنے بال پہلے کے مقابلے میں کافی مختصر کر لیے ہیں۔

 مداحوں کے مطابق یہی نیا ہیئر سٹائل ان کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کی بڑی وجہ ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں فواد خان کو لاہور کے ایک معروف کاسمیٹک سرجن کے ساتھ بھی دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ شاید اداکار نے اپنی شخصیت نکھارنے کے لیے کوئی کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کروایا ہے۔

فواد خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیاہے۔سوشل میڈیا پر بعض صارفین کی جانب سے دعوی کیاجارہا ہے کہ اداکار کے چہرے پر معمولی تبدیلیاں دیکھی جا سکتی ہیں، جنہیں انہوں نے بوٹوکس، فلرز یا دیگر کاسمیٹک طریقہ علاج سے جوڑاہے۔

تاہم کئی مداحوں نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہیکہ فواد خان کی نئی شکل ان کے ہیئر سٹائل، وزن میں کمی اور بہتر فٹنس کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

 سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے یہ قیاس آرائی بھی کی ہے کہ ممکنہ طور پر وہ وزن کم کرنے کے لیے اوزیمپک جیسی دوا استعمال کر رہے ہوں، تاہم اس دعوے کی بھی مصدقہ معلومات یا باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!