گھروں میں گھس کر جوتے سونگھنے والا شہری گرفتار

گھروں میں گھس کر جوتے سونگھنے والا شہری گرفتار

پولیس کو اس وقت بلایا گیا جب ایک پڑوسی نے شہری کو صحن میں اپنی فیملی کے جوتے سونگتے ہوئے پایا۔
گھروں میں گھس کر جوتے سونگھنے والا شہری گرفتار

Webdesk

|

21 Oct 2024

تھیسالونیکی: شمالی یونان میں ایک جج نے ایک ایسے شخص کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے جو اپنے پڑوسیوں کے گھر میں گھس کر ان کے جوتے سونگھتا تھا جس سے مکین پریشان تھے۔

عرب ٹی وی کے مطابق 28سالہ یونانی شخص نے تھیسالونیکی میں ایک عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے رویے کی وضاحت کرنے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے اسے بڑی شرمندگی ہے۔

اس نے کہا کہ اس کا قانون توڑنے یا کسی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا جبکہ پڑوسیوں نے بھی گواہی دی کہ اس نے اپنی ان حرکتوں کے دوران کبھی بھی جارحیت کا مظاہرہ نہیں کیا۔

شہری کو 8 اکتوبر کو صبح صادق سے پہلے تھیسالونیکی سے تقریبا 15 کلومیٹر کے فاصلے پر چھوٹے قصبے سنڈوس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کو اس وقت بلایا گیا جب ایک پڑوسی نے شہری کو صحن میں اپنی فیملی کے جوتے سونگتے ہوئے پایا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!