حوثیوں نے اسرائیل پر ہائپر سونک بیلسٹک میزائل داغ دیا، متعدد زخمی
Webdesk
|
15 Sep 2024
صنعا: یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیا، ہائپر سونک بیلسٹک میزائل تل ابیب کے قریب ایک مقام پر گرا ، جس کے بعد آگ کے شعلے بلند ہونے لگے ۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن سے آنے والے میزائل کو روکنے کے لیے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام فعال کیاگیا تھا جس نے یمنی میزائل کو گرانے کے لیے بہت سے راکٹس داغے مگر وہ میزائل کو تباہ کرنے میں ناکام ہوگئے۔
میزائل اسرائیل کی حدود میں داخل ہوتے ہی اسرائیلی دفاعی نظام کے تحت سائرنز بجنا شروع ہوئے اور حملے کے خوف سے ایک ہی وقت میں لاکھوں اسرائیلی ملک کے مختلف حصوں میں قائم کی گئی محفوظ پناہ گاہوں کی طرف دوڑ پڑے، جس سے متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے۔
حوثی ترجمان یحیی ساری نے یمنی باغیوں کے حملے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے اپنے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے جافا کے علاقے کو نشانہ بنایا اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے۔
یحیی ساری کا مزید کہنا ہے کہ ہائپر سونک میزائل نے 2000 کلومیٹر سے زائد کا سفر صرف 11 منٹ 30 سیکنڈ میں طے کیا اور اسرائیل میں اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنایا، پہلی بار 20لاکھ اسرائیلیوں کو ایک ہی وقت میں محفوظ پناہ گاہوںمیں جانے پر مجبور کیا۔
Comments
0 comment