ہزاروں واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس اچانک معطل، وجہ سامنے آگئی

ہزاروں واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس اچانک معطل، وجہ سامنے آگئی

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئی صارفین نے بتایا کہ ان کے واٹس ایپ اکانٹس بلاک ہوگئے ہیں
ہزاروں واٹس ایپ صارفین کے  اکاؤنٹس اچانک معطل، وجہ سامنے آگئی

Webdesk

|

5 Aug 2026

کراچی: دنیا بھر میں ہزاروں واٹس ایپ صارفین نے شکایت کی ہے کہ ان کے اکانٹس بغیر کسی واضح وجہ کے اچانک معطل کر دیے گئے، جس کے بعد انہیں ایپ استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئی صارفین نے بتایا کہ ان کے واٹس ایپ اکانٹس بلاک ہوگئے ہیں اور ایپ پر ایک پیغام ظاہر ہو رہا ہے جس میں لکھا ہے کہ ان کے اکانٹ اور ڈیوائس کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ واٹس ایپ کی شرائط و ضوابط کی پابندی کر رہے ہیں، صارفین کو بتایا جا رہا ہے کہ اس عمل کے بارے میں 24 گھنٹوں کے اندر آگاہ کیا جائے گا۔

 میٹا نے اس مسئلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، جسے حل کرنے کے لیے کام جاری ہے، کمپنی کے مطابق متاثرہ صارفین کے اکانٹس تک دوبارہ رسائی بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 تاہم میٹا نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ یہ مسئلہ کن علاقوں میں زیادہ دیکھا گیا اور نہ ہی اس کی اصل وجہ کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

 واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ سروسز میں شامل ہے اور اس کے صارفین کی تعداد 3 ارب سے زیادہ ہے۔ ایسے میں اگرچہ یہ مسئلہ محدود پیمانے پر بھی ہو، تب بھی بڑی تعداد میں صارفین اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!