خبردار ! بلی پالنے کا نیا قانون نافذ، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ
وزارت دیہی امور و ماحولیات و خوراک کے ایک قانون کے تحت تمام پالتو بلیوں میں مائیکروچپ لگوانا ضروری ہے۔
Webdesk
|
16 Jun 2024
لندن: برطانیہ میں بلی پالنے کا نیا قانون نافذ کردیا گیا،جس کی خلاف ورزی پر 55پائونڈ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
وزارت دیہی امور و ماحولیات و خوراک کے ایک قانون کے تحت تمام پالتو بلیوں میں مائیکروچپ لگوانا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ سال 2016 ء سے کتوں کے لیے اس طرح کے قوانین وضع کیے گئے تھے جو اب پالتوبلیوں پر بھی لاگو کیے جارہے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت ایک کروڑ 10لاکھ سے زائد پالتو بلیاں ہیںجن میں سے 23لاکھ مائیکرو چپ کے بغیر ہیں۔
Comments
0 comment