کنگنا رناوت بڑی مشکل میں پھنس گئیں

کنگنا رناوت بڑی مشکل میں پھنس گئیں

38 سالہ کنگنا رناوت نے اس مرتبہ ہونے والے بھارتی الیکشن میں پہلی مرتبہ حصہ لیا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی۔
کنگنا رناوت بڑی مشکل میں پھنس گئیں

Webdesk

|

25 Jul 2024

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئیں، اداکارہ کے انتخاب کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ کنگنا رناوت نے اس مرتبہ ہونے والے بھارتی الیکشن میں پہلی مرتبہ حصہ لیا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کی رکن لوک سبھا کنگنا رناوت کے انتخاب کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے جس کے بعد عدالت نے انہیں نوٹس بھی بھیج دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے ضلع  کنور کے رہائشی آزاد امیدوار لایک رام نیگی نے کنگنا رناوت کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے۔

آزاد امیدوار نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ مقررہ معیار کو پورا کرنے کے باوجود میرے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے تھے ورنہ میں الیکشن جیت جاتا تاہم کنگنا رناوت کا الیکشن منسوخ ہونا چاہیے۔

لایک رام نیگی کا کہنا ہے کہ مجھے بجلی، پانی اور ٹیلی فون کے محکموں کی جانب سے 'کوئی واجب الادا سرٹیفکیٹ' لانے کے لیے ایک دن کا وقت دیا گیا اور جب یہ بھی جمع کرا دیے تو ریٹرننگ افسر نے انہیں قبول نہیں کیا اور کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!