خواتین مداحوں کے بوسے، ادت نارائن نئے تنازعے کاشکار

خواتین مداحوں کے بوسے، ادت نارائن نئے تنازعے کاشکار

ویڈیو میں ادت نارائن کو ایک خاتون مداح کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اس کے گالوں پر بوسہ دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے
خواتین مداحوں کے بوسے، ادت نارائن نئے تنازعے کاشکار

Webdesk

|

3 Feb 2025

ممبئی : بھارتی گلوکار ادت نارائن کنسرٹ کے دوران ایک خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت کے باعث نئے تنازعے کاشکارہوگئے۔

 ایک حالیہ کنسرٹ میں خاتون مداح کے ساتھ ان کی قربت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ویڈیو میں ادت نارائن کو ایک خاتون مداح کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اس کے گالوں پر بوسہ دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، اس کے بعد انہوں نے خاتون مداح کے ہونٹوں پر بھی بوسہ لیا۔

 اس واقعے کے بعد سوشل میڈیاصارفین مختلف قسم کے ردعمل کااظہارکررہے ہیں،کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ ادت نارائن کو اس طرح کا رویہ نہیں دکھانا چاہیے تھا۔

برطانوی راک بینڈ''کولڈپلے''نے عالمی ریکارڈاپنے نام کرلیا دوسری جانب، ادت نارائن کا کہنا ہے کہ یہ سب محض مداحوں سے محبت کا اظہار تھا اور اس میں کچھ غلط نہیں ہے،مداحوں کی دیوانگی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ایسا کیا اور انہیں اس پر افسوس نہیں ہے۔

گلوکار نے کہا کیا میں نے (کبھی) اپنے خاندان یا اپنے ملک کو شرمندہ کرنے کے لیے کچھ کیا ہے؟ نہیں کیا،  پھر میں اپنی زندگی کے اس مرحلے پر ایسا کیوں کچھ کروں گا جب میں نے شہرت اور سب کچھ حاصل کرلیا ہے؟ 

انہوں نے کہا کہ میرے اور میرے مداحوں کے درمیان ایک گہرا خالص اور اٹوٹ رشتہ ہے۔

ادت نارائن کا کہنا تھا کہ نام نہاد اسکینڈل ویڈیو میں آپ نے جو دیکھا وہ میرے اور میرے مداحوں کے درمیان محبت کا منظر تھا، وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں، میں ان سے بھی زیادہ ان سے پیار کرتا ہوں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی اس حرکت پر شرمندہ ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا نہیں، بالکل نہیں! مجھے کیوں ہونا چاہیے؟ کیا آپ کو میری آواز میں کوئی ندامت یا دکھ سنائی دیتا ہے؟ دراصل، میں آپ سے بات کرتے ہوئے ہنس رہا ہوں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!