2 hours ago
ماہرہ خان اور فواد خان ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آئیں گے
دونوں اداکاروں کی نئی فلم نیلوفر 28 نومبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے
Webdesk
|
16 Nov 2025
کراچی: اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد خان نے کہاکہ فائٹنگ فلم کے بعدرومانوی اندازمیں واپسی ہوئی ہے،آئندہ سال مداحوں کو زیادہ فلموں میں نظر آئوں گا،لاہور میرا پسندیدہ شہر ہے،یہاں کام کر کے ہمیشہ اچھا لگتاہے۔
اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
دونوں اداکاروں کی نئی فلم نیلوفر 28 نومبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے،جو دی لیجنڈ آف مولاجٹ کے بعد ان کی مشترکہ واپسی ہے،فلم نیلوفر میں محبت جذبات اور ڈرامے کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے،جسکو فواد اور ماہرہ کے مداح انکے لیے ایک خاص تحفہ قرار دے رہے ہیں۔
Comments
0 comment