امیتابھ نے 500 روپے میں فلم کیوں سائن کی تھی؟

Webdesk
|
11 Mar 2025
ممبئی: کیریئر کے ابتدائی مشکل دنوں میں لیجنڈری امیتابھ بچن کو ایک کردار کے لیے 500 روپے معاوضہ ملا تھا لیکن انھوں نے اپنا سین خود فلم سے حذف کروا دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ خود امیتابھ بچن نے سنایا وہ بتاتے ہیں کہ 1978 میں فلم جنون میں ایک مختصر کردار ادا کرنے کے 500 روپے ملے تھے۔
امیتابھ کے بقول اس فلم میں ششی کپور کی موت کا سین بھی تھا جس میں بھیڑ بھی جمع کرنا تھی۔ اسی بھیڑ میں، میں بھی شامل تھا۔
لیجنڈری اداکار نے بتایا کہ ہجوم میں خود کو دیکھ کر مجھے کوئی خوشی نہیں ہوئی اور میں نے فلم ڈائریکٹر سے وہ سین حذف کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔
امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ مجھے ششی کپور نے بھی یہی مشورہ دیا تھا کہ اتنے چھوٹے کردار مت کرو تم بڑے کاموں کے لیے بنائے گئے ہو۔
ششی کپور کی یہ بات بالکل درست ثابت ہوئی اور امیتابھ بچن کے لیے حالات بدل گئے جب انھیں زنجیر میں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی جو کہ بلاک بسٹر بن گئی اور اینگری ینگ مین کے طور پر اپنا امیج بنایا۔
امیتابھ بچن نے بعد میں ششی کپور کے ساتھ بھی کام کیا اور دونوں نے ایک ساتھ کئی کامیاب فلمیں دیں جیسے کالا پتھر، شان، نمک حلال اور اکیلا شامل ہیں۔
بعد ازاں ششی کپور نے پھر ہدایت کار سے درخواست کی کہ وہ امیتابھ بچن کے سین حذف کردیں۔
Comments
0 comment