ندا یاسر کا اپنی بیٹی سے متعلق اہم انکشاف

ندا یاسر کا اپنی بیٹی سے متعلق اہم انکشاف

اداکارہ ندا یاسر نے اپنی 15سال سے بڑی عمر کی بیٹی کیلئے بنائے گئے اصول و ضوابط کے بارے میں بات کی۔
ندا یاسر کا اپنی بیٹی سے متعلق اہم انکشاف

Webdesk

|

17 Oct 2024

کراچی:  میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے کہا ہے کہ میری 15سالہ بیٹی کو انسٹاگرام ریلز بنانے کی اجازت نہیں ہے۔

نجی ٹی وی پر اپنے مارننگ شو میں پینل ڈسکشن کے دوران اداکارہ ندا یاسر نے اپنی 15سال سے بڑی عمر کی بیٹی کیلئے بنائے گئے اصول و ضوابط کے بارے میں بات کی۔

شرکاء میں موجود خاتون نے اپنا مسئلہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو ریلز بنانے کا بہت شوق ہے اور وہ سوشل میڈیا کا اتنا زیادہ استعمال کرتی ہے کہ اب اس کی پڑھائی پر بھی توجہ نہیں رہی اور اگر اسے منع کرو تو بدتمیزی کرنے لگتی ہے۔

 ندا یاسر نے خاتون کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کی عمر 15سال سے زیادہ ہو گئی ہے لیکن ابھی تک اسے اپنے والد کی جانب سے انسٹاگرام ریلز بنانے کی اجازت نہیں ہے حالانکہ ہم لوگوں کا شوبز انڈسٹری سے تعلق ہے اور عموما یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس انڈسٹری کے لوگ لبرل ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم لوگ شوبز انڈسٹری سے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہم نے اپنی بیٹی کو اس طرح سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔

ندا یاسر نے خاتون کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو چھوٹی عمر میں زیادہ آزادی نہیں دینی چاہئے، ان پر کچھ پابندیاں عائد کرنا ضروری ہوتا ہے اور آپ کی بیٹی ابھی صرف 15سال کی ہے، ابھی آپ کو اسے ان سب چیزوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

انہوں نے خاتون سے کہا کہ آپ اپنے شوہر سے کہیں کہ وہ بیٹی پر تھوڑی سختی کریں، ایسے صورتِ حال میں بچوں پر ہمیشہ والد کی سختی کی ضرورت پڑتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!