نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیل نے بم گرادیے، 100 سے زائد شہید
ویب ڈیسک
|
10 Aug 2024
اسرائیلی فورسز نے غزہ میں فجر کی نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے الدرج میں پناہ گزین کیمپ میں قائم اسکول میں 250 سے زائد فلسطینی نماز فجر ادا کر رہے تھے کہ اس دوران اسرائیل نے بم برسا دیے۔
اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فورسز کے اسکول پر گرائے گئے 3 بموں میں سے ہر بم کا وزن 2 ہزار پاؤنڈ تھا۔ اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والےاسکول میں بےگھرفلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکول حماس کا ہیڈ کوارٹر تھا جہاں دہشت گرد موجود تھے جبکہ غزہ کے حکام کا کہناہے کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر اسکول کو نشانہ بنایا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے الدرج کےاسکول پراسرائیلی بمباری کومکمل طورپر جنگی جرم قراردیا ہے۔
Comments
0 comment