پاکستان کے نامور ہدایتکار الطاف حسین چل بسے

پاکستان کے نامور ہدایتکار الطاف حسین چل بسے

اہل خانہ نے ہدایتکار الطاف حسین کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے علیل تھے ، ان کی عمر 70 برس تھی۔
پاکستان کے نامور ہدایتکار الطاف حسین چل بسے

Webdesk

|

16 Sep 2024

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

ذرائع کے مطابق اہل خانہ نے ہدایتکار الطاف حسین کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے علیل تھے ، ان کی عمر 70 برس تھی۔

یاد رہے کہ نامور ہدایتکار الطاف حسین نے 80 سے زائد فلمیں بنائیں، انہیں شہرت فلم صاحب جی سے ملی۔ الطاف حسین کی دیگر مشہور فلموں میں میں ڈھی رانی،اک پاگل سی لڑکی اور مرد جینے نہیں دیتے شامل تھیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز کی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!