پاکستان میں غیراخلاقی ویب سائٹس تک رسائی، پی ٹی اے کا ہولناک انکشاف
Webdesk
|
13 Nov 2024
اسلام آباد: پاکستان میں روزانہ 2 کروڑ صارفین غیراخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش کرتے ہیں، پی ٹی اے کا ہولناک انکشاف سامنے آگیا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گستاخانہ مواد اور جنسی ہراسگی سے متعلق ویب سائٹس بلاک کرنے کا عمل جاری ہے، ساتھ ہی یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان میں روزانہ 2 کروڑ لوگ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش کرتے ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام کے مطابق پی ٹی اے نے ایک لاکھ 183 گستاخانہ ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں اس کے علاوہ جنسی ہراسگی سے متعلق 8 لاکھ 44 ہزار سے زائد ویب سائٹس کو بھی بلاک کر دیا گیا۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق پاکستان میں جنسی ہراسگی کی 2 کروڑ سے زائد ویب سائٹس تک یومیہ رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، ان کوششوں کو انٹرنیشنل گیٹ وے پر بلاک کیا جاتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صارف وی پی این اور جنسی ہراسگی مواد کے ذریعہ رسائی حاصل کر لیتے ہیں، پی ٹی اے اس غیر قانونی رسائی کو روکنے کیلئے پرعزم ہے، ان سائٹس اور مواد کو بلاک کرنے کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔
Comments
0 comment