پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں جنگی مشقوں کا آغاز

پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں جنگی مشقوں کا آغاز

مشترکہ مشقوں کی نگرانی اور فیلڈ مانیٹرنگ پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور کررہے ہیں۔
پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں جنگی مشقوں کا آغاز

Webdesk

|

16 Feb 2026

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب بحریہ نے آبنائے ہرمز میں اسمارٹ کنٹرول آف دی اسٹریٹ آف ہرمز مشقوں کا آغاز کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان مشترکہ مشقوں کی نگرانی اور فیلڈ مانیٹرنگ پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور کررہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کے مطابق جنگی مشقوں کے بنیادی مقاصد میں پاسداران انقلاب بحریہ کی یونٹس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا، آبنائے ہرمز کے علاقے میں ممکنہ سکیورٹی اور فوجی خطرات کی صورت میں جوابی فوجی کارروائی سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لینا اور خلیج و بحیرہ عمان میں ایران کی جغرافیائی و اسٹریٹجک  اہمیت کا مثر استعمال شامل ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بحری مشقوں میں کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب  امریکی صدر ٹرمپ مشرق وسطی میں ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کے اشارہ دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!