پی سی بی کا فیوزن فارمولا منظورکرلیا گیا ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

پی سی بی کا فیوزن فارمولا منظورکرلیا گیا ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 سال تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے لیے فیوژن ماڈل پیش کیا تھا۔
پی سی بی کا فیوزن فارمولا منظورکرلیا گیا ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

Webdesk

|

13 Dec 2024

پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے چیمپئنز ٹرافی تنازعے کے حل کیلئے 3سال کے فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے منظوری ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 سال تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے لیے فیوژن ماڈل پیش کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا دو ٹوک موقفہے کہ بھارت پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی آئی سی سی کے کسی میچ کیلئے ٹیم بھارت نہیںجائے گا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی اور چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اور بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تمام شرائط مان لیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بورڈ کا ان آفیشل اجلاس ہوا جس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دی اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم بھارت نہیں جائے گی اور پاک بھارت لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق پاکستان کو کوئی زرتلافی نہیں ملے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!