پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر بھرپور احتجاج کا اعلان
Webdesk
|
11 Oct 2024
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اعلامیہ جاری کیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا ہے، مرکز سے نچلی ترین سطح تک تمام تنظیمی ذمہ داران اور ونگز کو ڈی چوک پر احتجاج کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
سیاسی کمیٹی تحریک انصاف کے مطابق مینڈیٹ چور اور آئین و قانون سے بیزار ناجائز حکمران ظلم اور سفّاکیت ترک کرنے پر کسی طور آمادہ نظر نہیں آرہے۔
بیان کے مطابق اڈیالہ میں ناحق قید بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بطورِ خاص بربریت کے نئے سلسلے کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
عمران خان کی زندگی، صحت اور سلامتی کو جان بوجھ کر سنگین خطرات سے دوچار کرنے کیلئے ان کے تمام بنیادی و انسانی حقوق سلب کرلئے گئے ہیں،
Comments
0 comment