1 hour ago
پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد کس گاڑی کی ٹنکی کتنے روپے میں بھرے گی؟
ویب ڈیسک
|
3 Apr 2026
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 458 روپے 40 پیسے مقرر کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی مالکان پر اضافی بوجھ بھی پڑے گا۔
نئے ریٹ کے بعد گاڑی کس گاڑی کی ٹنکی کتنے روپے میں بھرے گی اور پرانی قیمت پر یہ کتنے میں بھرتی تھی اس کا جائزہ لیتے ہیں۔
مجموعی طور پر گاڑی کی ٹنکی بھروانے کی رقم میں 3 ہزار سے 8 ہزار 500 کا فرق آئے گا۔
سوزوکی آلٹو کی ٹنکی 12 ہزار 377 روپے میں فل ہوگی
کلٹس گاڑی کی ٹنکی 16 ہزار چار روپے میں فُل ہوگی
یارس گاڑی کی ٹنکی 5 ہزار 764 روپے اضافے کے بعد اب 19 ہزار 253 روپے میں بھرے گی
ٹویوٹا کرولا کی ٹنکی 7 ہزار 548 روپے اضافے کے بعد 25 ہزار 212 روپے میں فل ہوگی
ہونڈا سٹی کی ٹنکی 18 ہزار 336 روپے میں فل ہوگی جو پہلے 12 ہزار 847 روپے میں ہوتی تھی
ہونڈا سوک گاڑی کی ٹنکی اب 6 ہزار 450 روپے اضافے کے بعد 21 ہزار 545 روپے کے پیٹرول سے بھرے گی
اسپورٹیج گاڑی کی ٹنکی 8 ہزار 508 روپے اضافے کے بعد 28 ہزار 421 روپے میں پیٹرول سے بھر سکے گی۔
اس کے علاوہ موٹرسائیکل سواروں پر بھی اضافی بوجھ پڑے گا۔
Comments
0 comment