سندھ پولیس نے شبِ برات کے حوالے سے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کردیا

سندھ پولیس نے شبِ برات کے حوالے سے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کردیا

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مشتبہ گاڑیوں/افراد کی سخت چیکنگ/ تلاشی لی جائے۔
سندھ پولیس نے شبِ برات کے حوالے سے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کردیا

Webdesk

|

2 Feb 2026

کراچی: سندھ پولیس نے شبِ برات کے حوالے سے ہدایات پر مشتمل سیکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کردیا۔

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے شب برات کے موقع پر صوبہ بھر میں سیکورٹی کے جامع وموثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اے آئی جی آپریشنز کی جانب سے ہدایات پرمشتمل سیکورٹی پلان کا اعلامیہ جاری کیا گیا،جس میں کہا گیا ہے کہ شبِ برات 1447 ہجری مورخہ 3 اور 4 فروری 2026 کی درمیانی شب ملک بھر بشمول صوبہ سندھ میں مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی شب برات کے حوالے اپنی جائزہ رپورٹ مرتب کریں۔تمام مساجد، امام بارگاہوں،مذارات، قبرستانوں اور مذہبی اجتماعات کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔کھلی جگہوں/مقامات پر ہونے والے عوامی اجتماعات کے لیے بھی سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

بڑے مذہبی مراکز اور قبرستانوں میں رش کو کنٹرول کرنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے۔عبادت گاہوں اور قبرستانوں کے گرد کراڈ کنٹرول بیریئرز لگائے جائیں گے تاکہ نقل و حرکت ہموار رکھی جاسکے۔

افسران کو ہدایت کی گئی کہ پولیس کی پیٹرولنگ ٹیمیں مساجد،امام بارگاہوں اور مذارات کی مسلسل نگرانی کریں نمازوں اور رات گئے ہونے والی سرگرمیوں کے دوران مساجد اور قبرستانوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

صوبے کے بڑے شہروں کی جانب آنے والے تمام راستوں پر چیک پوسٹس قائم اور پیٹرولنگ سخت کی جائے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مشتبہ گاڑیوں/افراد کی سخت چیکنگ/ تلاشی لی جائے۔

کوئیک رسپانس فورس (QRF) کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رکھا جائے۔ہجوم کو سنبھالنے کے لیے مقامی کمیونٹی رہنماں اور رضاکاروں کی مدد لی جائے۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت مانیٹرنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان انٹیلی جنس رپورٹس اور تھریٹ الرٹس کا بروقت تبادلہ یقینی بنایا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!