اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان چھ مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رپورٹ ہوا
اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

ویب ڈیسک

|

7 Mar 2024

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 میں حصہ لینے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپینر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کرکٹ قوانین کے منافی قرار دے دیا گیا ہے اور اسے میچ آفیشلز نے رپورٹ کردیا ہے۔

عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان چھ مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مشکوک قرار دیا گیا اور اسے رپورٹ کیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم منیجمنٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ عثمان طارق کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی اجازت دی جائے جو مناسب وقت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی فراہم کردہ سہولت کے مطابق ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!