اسرائیل کے معاملے میں قائد اعظم کی رائے سے اختلاف کفر نہیں ہے، انوار الحق کاکڑ

اسرائیل کے معاملے میں قائد اعظم کی رائے سے اختلاف کفر نہیں ہے، انوار الحق کاکڑ

اگر کسی کے پاس جنگ یا مذاکرات کسی صورت میں ایک ریاستی حل کا تصور ہے تو وہ پیش کردے، نگراں وزیر اعظم
اسرائیل کے معاملے میں قائد اعظم کی رائے سے اختلاف کفر نہیں ہے، انوار الحق کاکڑ

Webdesk

|

14 Dec 2023

نگراں وزیراعظم اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے معاملے میں قائد اعظم کی رائے سے اختلاف کفر نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات پوری دنیا کررہی ہے، اگر کسی کے پاس جنگ یا مذاکرات کسی صورت میں ایک ریاستی حل کا تصور ہے تو وہ پیش کردے۔

قائد اعظم کی اسرائیل سے متعلق سوچ پر نگراں وزیراعظم نے کہا کہ جس وقت قائد اعظم نے یہ بات یا مؤقف دیا وہ اُس وقت کی صورت حال تھی اور یہ بات کوئی الہامی نہیں جس سے اختلاف کیا جائے اور نہ ہی اختلاف کفر کے زمرے میں آتا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اگر پاکستان کی پارلیمان اور تمام سیاسی جماعتیں اور انٹیلی جنس ایجنسیاں سوچ بچار کرکے  قائداعظم  کی رائے سے مختلف نتیجے پر پہنچتی ہیں تو یہ کفر نہیں ہے  تاہم اس پر بحث ہوسکتی ہے کہ یہ ہونا چاہیے یا نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے معاملے پر سب سے پہلے رائے یا فیصلے کا حق اُن لوگوں کا ہے جن کے بچے شہید ہوئے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!